آئی جی پنجاب نے شہدا کے بچوں کی بھرتی کے عمل کا آغاز کردیا

February 08, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کے لواحقین کے لیے ریلیف فراہم کرتے ہوئے شہدا کے بچوں کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیاگیا۔بعدازاں آئی جی پنجاب نے کینٹین میں دستیاب کھانے کے معیار چیک کرنے کیلئے ایک جوان کے ساتھ کھانا تناول کیا اور ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے مسائل بارے بھی دریافت کیا۔آئی جی نے معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ سی پی او کینٹین میں کچن سمیت دیگر حصوں کا دورہ بھی کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے بارے احکامات دئیے۔