ریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود بڑھا کر 6.50 کر دی

February 08, 2023

فائل فوٹو

ریزرو بینک آف انڈیا نے شرح سود بڑھا کر 6.50 کر دی ہے۔

بھارتی مالی سال کے آخری پالیسی اجلاس میں مرکزی بینک سے بینکوں کے قرض کا بھاؤ 25 بیسسز پوائنٹس بڑھایا گیا ہے۔

اجلاس میں 4 ممبران نے ریٹ بڑھانے کے لیے ووٹ دیا جبکہ دو ممبران نے ریٹ بڑھانے کی مخالفت کی۔

گورنر آر بی آئی شکتی کانتا داس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں شرح سود ایک چوتھائی فیصد بڑھانا درست ہے۔