ناروے میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد

February 09, 2023

اوسلو (ناصراکبر) سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ناروے کی سیاسی شخصیات، نارویجن پارلیمنٹ کے اراکین، اسکالرز مقامی میڈیا کے نمائندوں اور ناروے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مولانا سید نعمت اللہ شاہ بخاری نے کیا ،نظامت چوہدری خالد محمود نے کی ۔مقررین میں ناروے کے سابق وزیر اعظم شسیل مانگنے بونڈوک، سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، فروڈ جیکبسن لیبر پارٹی ایم پی، مشعال حسین ملک چیئرپرسن تنظیم امن اور ثقافت، تنظیم اختر چوہدری، سابق ایم پی سوشلسٹ لیفٹ پارٹی گییرلپسٹاد، چیئرمین سینٹرم پارٹی، خالد محمود، سابق ایم پی لیبر پارٹی مسٹر سیواش مباشری، پارلیمانی لیڈر (ریڈ پارٹی)، محمود احمدسوشلسٹ لیفٹ پارٹی کے نمائندےنے آن لائن خطاب کیا۔ سیمینار کے شرکاء کو IIOJK میں ہونے والے مظالم پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ سفیرپاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے سیمینار میں شرکت کرنے اور IIOJK کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر مقررین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی قرارداد اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے،انہوں نے کہا کہ ناروے انسانی حقوق اور تنازعات کے حل کا مشعل راہ ہونے کے ناتے مسئلہ کشمیر کی حمایت میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ شیل میگنے بونڈوک نے کہا کہ ہم نے جب کشمیرمیں LOC کے دونوں اطراف کا دورہ کیا تو اپنا ذاتی مشاہدہ شیئر کیاانہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدمیں رکاوٹ ڈال رہا ہے جس میں کشمیر کے مستقبل کی حیثیت کیلئے استصواب رائے کا مطالبہ کیا گیا تھا،اس نے تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کسی کوشش کا بھی مثبت جواب نہیں دیا ۔مسٹر بونڈوک نے کہا کہ فریقین کوکشمیر کو مرکزی تنازع کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے اور ایسے حل کے لیے کوشش کرنی چاہیے جو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کیلئے قابل قبول ہوبھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بعد سے بڑھتے ہوئے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے۔ انہوں نے ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو بھارتی حکومت کےساتھ اٹھائےناروے کے سابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے خطے میں دیرپا امن اور مفاہمت کے لیے کشمیر پر پہل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس سارا ملک، ویلفئیر کمیونٹی قونصلر آصف، تحریک انصاف ایگل گروپ کے صدارتی امیدوار حاجی افضال ،مس ثمینہ جواد شیخ، چیئر پرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند، پیپلز پارٹی ناروےکےصدر چوہدری جہانگیر نواز، صدر پاک، ناروے فورم چوہدری قمر عباس ٹوانہ، انفارمیشن سیکرٹری پوٹھوہار سوسائٹی چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد، مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ، صدرمسلم لیگ ن ناروے شاہد تنویر، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، شیخ طارق محمود، سینئر سیاستدان ملک پرویز ،طلعت محمود بٹ کے علاوہ دیگرشریک تھے۔