صحافی قتل کیس کا فیصلہ 17 فروری کو سنایا جائیگا

February 09, 2023

کوئٹہ(این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ نے27 دسمبر 2022 کو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر مقدمہ کا فیصلہ ایک ملزم کی حد تک محفوظ کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی تھی تاہم عدالتی تعطیلات میں توسیع کے باعث بدھ کے روز فیصلہ نہ سنایا جاسکا، مقدمہ کا فیصلہ 17 فروری کو سنایا جائیگا۔