گدگدیاں: قلم ...

February 26, 2023

استاد نے امجد سے پوچھا، تمھارا قلم کہاں ہے؟ امجد نے کہا، سر، وہ تو میں گھر بھول آیا ہوں۔

استاد نے کہا، واہ بھئی واہ تمہارا تو وہ حال ہے کہ سپاہی جنگ کو جائے اور بندوق پاس نہیں۔

امجد نے برجستہ جواب دیا، سر آپ نے سنا ہوگا کہ کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ، مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔