ملک میں دو ہی طبقے ہیں ایک حاکم، دوسرا محکوم، ظلم کا خاتمہ کریں گے، ایم کیوایم کا یوم تاسیس کا جلسہ

March 19, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوئینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ، پاکستان میں دو ہی طبقے موجود ہیں ایک حاکم اور دوسرا محکوم،آج کے اس اجتماع میں تمام قومیتوں کو انفرادی طور پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ظلم کیخلاف جدوجہد کرینگے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان سے ظلم کا خاتمہ ہو جائیگا،ہم جدو جہد کیلئے حجت تمام کرینگے طاقت ہماری تہذیب نہیں تہذیب ہماری طاقت ہے،فاروق ستار نے کہا کہ،ایم کیوایم پاکستام گوٹھ آباد کے نام پر کمائی کے منصوبے کو مسترد کرتی ہےایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہفتے کی شب باغ جناح میں ہونے والے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم بڑے بد قسمت ہیں کہ ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، جس آزادی کیلئے ہم نے 25لاکھ جانوں کا نظرانہ پیش کیاآج کراچی نے پورے پاکستان کو پیغام دیدیا ہے کہ اگر 75سال کے بعد بھی حکمران اپنی روش پر قائم ہیں تو عوام ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، کراچی،دلدار کراچی،وفادارہے،18مارچ کا دن آنے والے 23مارچ کا اعادہ ہے یہ مارچ کا مہینہ ہماری روشن و جاوید تاریخ کا تسلسل ہے،مارچ کا مہینہ بہت اہم ہے 23مارچ1940کو بر صغیر کو مسلمانوں نے ارادے اور حوصلوں کو جوڑکر پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا اور اسی مارچ کے مہینے میں 18مارچ1984کو پاکستان بچانے کا ارادہ کیا گیا، اس درمیان قربانیاں اور ہجرتیں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب اور محکوم لوگوں کو آئینی تحفظ دلائینگے، ہمارا کل ہمارے ہاتھ میں ہمارا تحفظ،نوکری، اسپتال اور عوام کے تحفط اور حقوق کیلئے جو تحریک چلے گی ،چلسے سے فاروق ستار،نسرین جلیل مصطفی کمال ،انیس قائم خانی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔یوم تاسیس کے جلسےسے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کے بکھرے ہوئے لوگ متحد ہوگئےآج کراچی کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ہوا آج پورے پاکستان کے عوام کو ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس مبارک ہوایم کیوایم پاکستان کا جلسہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے آئینہ ہےتمام جماعتوں نے ایک منظم سازش کے ذریعے ایم کیوایم کو بلدیاتی الیکشن سے باہر کیا ، جن80 فیصد لوگوں نے کراچی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ آج ایم کیوایم کے پنڈال میں موجود ہیں،کراچی کل بھی ایم کیوایم کے پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہےمردم شماری میں کراچی کا مکمل شمار ہونا چاہیےکراچی کی لاپتہ آبادی کو اس مردم شماری میں بازیاب ہونا چاہیےبلدیاتی الیکشن میں ہمارا بائیکاٹ درست ثابت ہوا بلدیاتی الیکشن حلقہ بندیوں کے سبب دھاند لی شدہ ثابت ہواپاکستان کو ایم کیوایم کے آباؤاجداد نے قائم کیا تھا ملک کو موجودہ معاشی بحران سے صرف ایم کیوایم ہی نکال سکتی ہے،سرکلر ریلوے،کے فور منصوبہ ایم کیوایم جلد اپنے ادوار میں مکمل کرے گی ،کراچی میں غیر قانونی قبضہ مافیا سے زمینوں کاقبضہ ختم کرایا جائے،گوٹھ آباد کے نام پر اربوں کمانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے،ایم کیوایم پاکستام گوٹھ آباد کے نام پر کمائی کے منصوبے کو مسترد کرتی ہےکے الیکٹرک سوئی گیس والے اپنا قبلہ جلد درست کرلیں اگلےانتخابات میں صرف نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گےپاکستان کی پارلیمان میں جوکچرا جمع ہوگیا ہے اسے جلد ڈسٹبین میں پھینک دیں گے، سنیئر خاتون رہنما نسرین جلیل نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آج ثابت کردیا کہ وہ متحد ہےکراچی میں بنیادی مسائل بڑھ گئے ہیں ،تحریک انصاف کےایم این اے14 ایک دن بھی کراچی کے مسائل کیلئے آواز نہیں اٹھاسکے،ایم کیوایم پاکستان کراچی کے گھر گھر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جدوجہد شروع کررکھی ہے، اب ہم ایک اتحاد کے ذریعے اپنے تمام مسائل کے حل کی جدوجہد کریں گے،سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ تمام کارکنان کو مبارکباد، جلسہ مظلوم کراچی کی عوام کا مجمع ہےاتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا آنا،حق پرستی کا ثبوت ہےاللہ حق والوں کے ساتھ ہے۔