فراڈ کا شکار ہونے والے 70 سالہ شخص کو 153,000 پونڈ واپس مل گئے

March 20, 2023

لندن(پی اے )بی بی سی کے پروگرام منی بکس پروگرام کے سبب لائیڈز بینک ریفنڈ کی درخواست پر نظر ثانی کرکے فراڈ کا شکار ہونے والے 70سالہ شخص کو 153,000پونڈ واپس کرنے پر مجبور ہوگیا۔70 سالہ جیمز کو امریکہ کی ایک فراڈ یہ خاتون نے یہ دعویٰ کرکے کہ اس کے ساتھ جیمز کے غیراخلاقی تعلقات تھے درجنوں مرتبہ رقم دینے پر مجبور کردیاتھا ،بینکنگ رولز کے تحت عام طورپر اس طرح کے فراڈز کو تحفظ دے دیاجاتاہے لیکن اس قانون کا فارن بینک اکاؤنٹس پر نہیں ہوتا،لائیڈز نے یہ معلوم ہونے پر کہ وہ خاص طورپر بے سہارا انسان ہے اس کی فراڈ کے ذریعہ نکلوائی گئی رقم واپس کردی، جیمز اپنی اہلیہ کا اصل دیکھ بھال کرنا تھا جو پارکنسن اور ڈیمنشیا کی مریضہ تھی اور اسی مرض میں اس کا انتقال ہوگی ،جیسے ہی فراڈیوں کو اس کا پتہ چلا انھوں نے رومانس کے ایک اسکینڈل کے ذریعے نفسیاتی طورپر اس کافائدہ اٹھایا ۔جب جیمز گزشتہ ماہ ہسپتال گیا تو اس کے بیٹے ایڈم کو اس کا پتہ اس وقت چلا جب جیمز نے اس کو کچھ ادائیگی کرنے کی ہدایت کی ایڈم سمجھا کہ وہ یہ رقم خیراتی طورپر دے رہاہے لیکن جب اس نے اپنے والد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دیکھیں تو اسے جھٹکا لگا اور اس نے لائیڈز بینک سے رابطہ کیا لائیڈز بینک نے اسے جواب دیا کہ یہ ایک رومانس اسکینڈل معلوم ہوتاہے اوراس رقم کو بینکوں کے رضاکارانہ متفقہ کوڈ کے تحت تحفظ حاصل ہے۔زیادہ تر بڑے بینکوں نےفراڈ میں کمی اور متاثرین کو رقم واپس کرنے کیلئے اس کوڈ پر دستخط کررکھے ہیں ،دوسرے دن لائیڈز بینک نے ایڈم کو بتایا کہ چونکہ اس کے والد سے فراڈ کرنے والوں نے امریکہ کے ایک بینک اکاؤنٹ رقم اینٹھی ہے اس لئے اسے اس کوڈ کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہے ،ایڈم کاکہناہے کہ یہ سن کر مجھے دھچکہ لگااور میں یہ سوچ کر کہ یہ سب رقم گئی بیمار سا ہوگیاایڈم کاکہناہے کہ وہ سمجھتاہے کہ کوڈ کے تحت تمام کسٹومرز کو تحفظ ملنا چاہئے خواہ مجرم کہیں بھی رہتاہو اور رقم کہیں بھی گئی ہو۔