سندھ کے عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہیں، ڈاکٹر صفدر عباسی

March 20, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف سکھر سے شروع ہونے والا لانگ مارچ کراچی پریس کلب چورنگی پر پہنچا،لانگ مارچ کے شرکاء کا جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی،فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم،فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید اسماعیل شاھ راشدی ،بئریسٹر ارشد شر بلوچ ہزاروں کارکنوں کے شارع فیصل پر شاندار استقبال کیا اور لانگ مارچ کے ساتھ کراچی پریس کلب چوک پر پھنچے جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا،جلسے سےخطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ ایس یو پی کا لانگ مارچ حکمرانوں کے ایوانوں میں پھینکا گیا ایک پتھر ہے،سندھ کے عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہیں،اگر سندھ نہ ہوتا تو پاکستان نہیں بن تھا،زرداری نے سندھ کو مکمل طور پر تباھ برباد کردیا ہے15 سالوں سے سندھ کو لوٹا ہے،،2023 کی عام انتخابات میں سندھ کی عوام جی ڈی اے کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے غریبوں کا جینا اجیرن ہے مگر ظالم حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ غریبوں کا کیا حال ہے،سندہ کو بیدردی سے فروخت کیا جارہا ہے،حکومت کو ختم کرنے لیے گاؤں گاؤں جاکر عوام کو متحد کرنا ہوگا جو سندھ کو بھیج نا چاہتے ہیں ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے،یہ حکمرانوں کے لیے چھوٹا سا ٹیلر ہے،جب ہماری قیادت نے اعلان کیا کہ کراچی سے کشمور تک لانگ مارچ ہوگا تو ان چوروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پیدل سندھ مارچ کے اختتام پر منعقدہ جلسہ میںمقررین نے مختلف قراردادیں منظور کیں۔ جن میں کہا گیا کہ یہ جلسہ مطالبہ کرتا ہے کہ نااہل، کرپٹ اور سندھ دشمن جماعت پیپلز پارٹی کی سندھ میں 2008 سے اب تک کی مالی اور انتظامی بدعنوانیوں اور صوبے کو بے اختیار کرکے سندھ کو عملی طور پر جغرافیائی تقسیم کی کوشش کرنے کے جرم میں سندھ حکومت کو برطرف کر کے سخت احتساب کیا جائے۔