• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پاکستان کی لائف لائن، شہر کو کوئی حکومت اُون نہیں کرتی، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن کے تحت مرکز کھیل و ثقافت میں 5 روزہ گل ِ داؤدی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی لائف لائن ہے لیکن اس شہر کو کوئی حکومت اُون نہیں کرتی، سندھ حکومت ٹاؤن چیئرمینوں کو اختیارات و وسائل دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایک نااہل ادارہ ہے‘ جس کی وجہ سے بچے گٹر میں گر کرجاں بحق ہورہے ہیں،ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان تو گھر آگیا لیکن پولیس نے چوری کی بائیک بازیاب نہیں کروائی، ای چالان کے پورے نظام کو بدلنا ہوگا، سندھ حکومت کراچی کو باعزت ٹرانسپورٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے، پرائمری ہیلتھ کئیر تباہی کا شکار ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید