کراچی (اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا کراچی کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ شہر بنانے کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے،برسر اقتدار جماعت شہریوں کو ترقی کے نام پر مسلسل دھوکا دے رہی ہے،شہر میں جاری بیشتر ترقیاتی منصوبے تاحال نامکمل ہیں،گزشتہ 17سالوں سے شہر پر مسلط حکمران جماعت نے صرف کرپشن پر زور دیا،اربوں روپے کے پیکیجز کے اعلانات تو کئے جاتے ہیں مگر شفافیت اور بروقت تکمیل کا کوئی نظام موجود نہیں۔