کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دور ے کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ڈاک لیبر بورڈ سے برسوں پہلے ریٹائر ہوئے ملازمین کو 45فیصد کٹوتی کے بغیر پنشن، کمیوٹیشن فنڈ (حق فنڈ) فوری ادا ، زیر التوا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ فی الفور منظور کیا جائے، جونیئر ورکرز کو معاہدوں کے مطابق سینئر کیا جائے اور تمام طے شدہ معاہدوں پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔