آئی جے پرنسپل روڈ منصوبہ ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل نہ ہو سکا

March 20, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے آئی جے پر نسپل روڈ کے پراجیکٹ کو ڈیڈ لائن کے مطابق 23مارچ تک مکمل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق تعمیراتی کام آ خری مرحلے میں ہے اور اس کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ مزید لگے گا۔ پشاور روڈ راولپنڈی سے فیض آ باد فلائی اوور تک دس کلومیٹر کی یہ شاہراہ پہلے چار رویہ تھی جسے اب آٹھ رویہ کیاگیا ہے۔ دو دو لین کنکریٹ سے ہیوی ٹریفک کیلئے تعمیر کی گئی ہیں۔ نائنتھ ایونیو اور اسٹیدیم روڈ کی کراسنگ پر فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔ ا س فلا ئی اوور پر صرف اسفالٹ کرنا با قی ہے۔ دو نوں جانب کی سپل روڈ ز کی اسفالٹ بھی ہو نا با قی ہے۔روڈ لائٹس اور ترانسفارمرز کی شفتنگ باقی ہے۔ ایک نالہ کے پل پر فنشنگ باقی ہے۔ ذ رائع کے مطابق ایک ماہ میں یہ تمام کام مکمل ہو جائیں گے۔ اسفالٹ کیلئے بارشوں کے ختم ہونے کا انتظار ہے۔