چین کا سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان

March 21, 2023

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے بند اپنی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے بعد 3سال سے ملک میں غیرملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کررکھی تھی جسے اب اٹھاتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزے بحال کردیے ہیں۔