مغربی ممالک کو شلجم کھانے کیلئے روس آنے کا مشورہ

March 21, 2023

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ویلادی میر پیوٹن نے سبزیوں کے بحران پر برطانیہ کا مذاق اڑا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلادیمیر پیوٹن نے مشورہ دیا کہ مغرب کو ایک بڑے بحران کے درمیان سبزیوں کے لیے روس آنا چاہیے۔رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے ساتھ روس کی معیشت کو گرانے میں ناکامی پر روس کے صدر نے برطانیہ کے وزیر کا عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دینے کا مذاق اڑایا ہے۔روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک خود بھی مسائل کا شکار ہیں جہاں ان کے رہنما مشورہ دیتے ہیں کہ شہری سلاد کے پتے یا ٹماٹر کے بجائے شلجم کا استعمال کریں۔