حکومت توہین رسالت ﷺ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے، ثروت اعجاز

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے جان نچھاور کرنیوالوں کا نام تاقیامت چمکتا رہیگا،یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ پاکستان میں ناموس رسالتؐ ایکٹ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،یہود نصاریٰ کو واضح کہنا چاہتے ہیں عاشقان رسولؐ مرسکتے ہیں مگر نبی کریم ؐکی شان میں ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتے،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غلامان مصطفیؐ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، حکومت توہین رسالت ﷺ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔غازی علم دین شہید،غازی عبدالقیوم شہید،غازی ممتاز حسین قادری شہید،شہید عامر چیمہ تحفظ ناموس رسالت ؐکے پیکر اور عالم اسلام کے ہیرو ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی عبدالقیوم شہید کے یوم شہادت کے موقع پر کیا۔