کے۔ الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 1.66 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

March 21, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے۔ الیکٹرک کی فروری 2023کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں1.662روپے فی یونٹ اضافےکی درخواست پر نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی عوامی سماعت 30مارچ کو ہوگی XWDISCOs کی جانب سے فروری 2023 کے لیے ایف سی اے کی درخواست پر سماعت بھی اسی دن ہوگی کے۔

الیکٹرک نے فروری 2023 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 1.662 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی ہےجس کی وجہ آر ایل این جی اور حکومت سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں اضافہ بتائی گئی ہے

فرورری 2023 میں سی پی پی اے۔ جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں دسمبر 2022 کی نسبت 15 فیصد اضافہ ہوا ایس ایس جی سی سے خریدی گئی آر ایل این جی قیمت 12 فیصد بڑھ گئی، جب کہ پی پی ایل سے خریدی گئی آر ایل این جی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم مفرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔