گوالمنڈی تھانے سے منشیات کا ملزم فرار، غفلت برتنے پر 3 اہلکارگرفتار

March 21, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) گوالمنڈی تھانے سے منشیات کا ملزم فرار ہو گیا ڈی آئی جی نے شب محر ر سمیت تین اہلکاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے چند روز قبل کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش نذیر احمد کو گرفتار کیا تھا گزشتہ شب ملزم نے بیماری کا ڈرامہ کیا جس پر شب محرر مجیب الرحمن نے ملزم حوالات سے باہر نکل دیا تاہم ملزم پولیس کو چکما دے کر تھانے سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پرایس پی قائد آباد ڈویژن محمد آصف یوسف زئی ٗ سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر نے ملزم کے فرار کا نوٹس لیتے ہوئے شب محرر مجیب الرحمن ٗ ہیڈ کانسٹیبل انوسٹی گیشن محمد ایوب اور کا نسٹیبل طارق محمود کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر نے کی ہدایت کی پولیس نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔