کراچی: فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق

March 21, 2023

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہرکے مہتمم بھی تھے۔

مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔