دینی جماعتوں کااتحاد امید کی کرن اور بڑی خوشخبری ہے، جمعیت ن

March 22, 2023

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان میں مرکزی جمعیت علمااسلام پاکستان کے انضمام کافیصلہ ہوچکاہے 99فیصد معاملات طے پا چکے ہیں،عیدالفطرکے فوراً بعد دونوں جماعتوں کےقائدین باقاعدہ اعلان کرینگے ان خیالات کااظہارانھوں نے لاہوراسلام آباد کے چارروزہ دورے سےکوئٹہ واپسی پرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے انضمام اوراتحادپر تفصیلی گفتگوہوئی ،انہوں نے کہا کہ قاسم العلوم شیرانوالہ گیٹ لاہورمیں ہونیکاتاریخی فیصلہ علماحق واہل حق کیلئے بڑی خوشخبری ہے،خلوص نیت اور رضائے الہی کو بنیاد بنا کر اپنے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچناناہمارا فریضہ ہے۔ اکابرین کی جماعت سے موروثیت اور خاندانی اجارہ داری کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی جماعتوں کاایک مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنا یقینا امید کی ایک کرن ثابت ہو سکتا ہے ۔