پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

March 22, 2023

پشاور ( جنگ نیوز )ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132کے وی سخی چشمہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی22مارچ صبح 9بجے سے سہ پہر 3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی پیر بالا 1،2، انڈسٹریل، چغر مٹی، پجگئی ، بینظیر ویمن یونیورسٹی، مدینہ کالونی، مسلم آباد اور خزانہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہونگے- 132کے وی دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی22،25اور 27مارچ صبح 9 بجے سے سہ پہر 3بجے تک بند رہے گی۔ جس کی وجہ سے گیارہ کے وی پخہ غلام، وڈپگہ1،2، گل آباد، لکی سٹار، دوران پور ، بی آر ٹی، گلبیلہ 1، 2، گلوزئی جناح کالج فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے- 132 کے وی ہری پور- بریان ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی22 مارچ صبح 9 بجے سے شام5بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی حطار1،2،ہری پور ، کھولیاں بالا اور 66 کے وی ہری پور اور حویلیاں گرڈ سے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے-ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132 کے وی مانسہرہ- بالاکوٹ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی22 مارچ صبح 9 سے شام5بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے132 کے وی بالاکوٹ، مظفر آباد اور نوسیری گرڈ سے منسلکہ گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے