پنجاب نگراں حکومت اکتوبر تک

March 23, 2023

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک کام کرے گی۔

زرائع کے مطابق الیکشن ملتوی کرنے کے مجموعی طور پر اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں اور اسے کسی طرح بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے تحفظ حاصل ہے۔

زرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا قیام اگلے انتخابات کے ہونے تک وجود میں رہ سکتا ہے۔ زرائع کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا کام آئندہ کے انتخابات شفاف اور پرامن طریقے سے کرانا ہے۔

زرائع نے اس ضمن میں آئین کے آرٹیکل 224 اے کا حوالہ دیا جو مزکورہ معاملے سے تعلق رکھتا ہے اور پنجاب کی موجودہ نگراں حکومت اسی آرٹیکل کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ اور اس کی کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا