ٹرمپ پر فرد جرم کا معاملہ، جیوری کا اجلاس، نیویارک میں سکیورٹی ہائی الرٹ

March 23, 2023

نیویارک (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کیلئے گرینڈ جیوری کو نیویارک میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے، سابق صدر پر پورن اسٹار کو راز چھپانے کے بدلے رشوت دینے کا الزام ہے اور اس الزام میں ممکنہ طور پر انہیں فرد جرم کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ کی ممکنہ گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونے سے متعلق پولیس ہائی الرٹ ہے اور نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں ،فلوریڈا میں ٹرمپ کے 40 کے قریب حامیوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جبکہ نیو یارک سٹی میں ٹرمپ کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی ہے۔ اگر ججز کے پینل نے ٹرمپ کیخلاف ووٹ دیئے تو 76سالہ ریپبلکن کسی بھی جرم میں فرد جرم کا سامنا کرنے والے امریکا کے پہلے سابق صدر بن جائیں گے ۔