پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ ایکسپورٹ انڈسٹری کی زبوں حالی، صنعتکار پریشان

March 23, 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت کے ہاتھ میں جاری معاشی بحرانوں اور مسائل کا حل نہ ہونے کی وجہ سے صنعتیں بند یا اُنکی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کے باعث انڈسٹری کی 70لاکھ ورک فورس متاثر ہو رہی ہے‘ جن میں سے 40لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز شامل ہیں۔ یہ بات گزشتہ روز پی ایچ ایم اے ہاؤس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں نے بتائی۔ محمد جاوید بلوانی کوآرڈنیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل فورم اور چیئرمین پاکستان ایپرل فورم محمد بابر خان‘ چیئرمین پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خضر محبوب‘ زونل چیئرمین پی ایچ ایم اے ساؤتھ الطاف حسین‘ سینئر وائس چیئرمین ایس زیڈ نصیر بٹ‘ زونل چیئرمین پی ایچ ایم اے نارتھ امجد خواجہ‘ سینئر وائس چیئرمین این زیڈ خواجہ مشرف‘ وائس چیئرمین پی ایچ ایم اے نارتھ رفیق گوڈیل‘ چیئرمین پاکستان نیٹ ویئر اینڈ سویٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مبشر بٹ‘ چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اعجاز کھوکھر‘ سابق چیئرمین پی آر جی ایم ای اے عاصم شاہ‘ چیئرمین آل پاکستان بیڈ ویئر‘ پولی ایسٹر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن خواجہ عثمان‘ چیئرمین پاکستان کاٹن فیشن ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن‘ عبدالصمد سابق چیئرمین پاکستان کلاک مرچنٹس ایسوسی ایشن‘ مزمل حسین سیکرٹری جنرل تولیہ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے نامور برآمد کنندگان نے بتایا۔