چاند کے اعلان میں تاخیر پر شہری کوفت کا شکار رہے

March 23, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے حوالے سے گھنٹوں تاخیر کے باعث شہری بالخصوص نمازی شدید کوفت کا شکار رہے۔

زونل کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے کے اعلانات کے باعث شہری صبح روزہ نہ ہونے کے حوالے سےمطمئن تھے

مساجد میں نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد بیشتر مساجد کو تالے لگ چکے اور نماز عشا ءکی ادائیگی کے گھروں کو لوٹ چکے تھے، حفاظ کرام اور علماء بھی مساجد سے روانہ ہو چکے تھے تاہم رات سوا دس بجے اچانک رمضان المبارک کا چاندنظر آنے کے حوالے سے شہادتوں کے موصول ہونے کا کہہ کر 23مارچ کو پہلے رمضان کا اعلان کردیا۔

شہریوں نے اس صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی سے بروقت فیصلے کرنے کی اپیل کی ہے۔