صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

March 23, 2023

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ِنو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی ۔ پنجاب سے ، وزیر توانائی ، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی ایس ایم تنویر اور خیبر پختونخوا سے مشیر خزانہ اور توانائی حمایت اللہ خان کوبطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے تشکیل نوکی منظوری آئین کے آرٹیکل156ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔