بھٹو کی برسی پر مرکزی جلسہ منسوخ کردیا گیا

March 23, 2023

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والا مرکزی جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ پی پی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامراہ نے کارکنوں کے نام اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان کی وجہ سے پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی چار اپریل کو ہونے والی برسی کی تقریبات ضلعی سطح پر منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں چیئرمین کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔