کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں لوگوںکی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے قمبرانی روڈ اور سبزل روڈ میں دن کے وقت ہیو ی ٹریفک کا داخلہ بند کیاجائےکیونکہ تعمیراتی کام کی وجہ عوام خصوصاً اہل علاقہ کو سخت مصائب کاسامنا ہے اگر ماہ صیام میں ہوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گاتو اس سے روزہ داروں کو کچھ ریلیف ملے گاانہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میںٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس مستقبل بنیادوںپرٹھوس منصوبہ بندی کرکے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائے اسکولز کھلتے ہی ایدھی چوکی (ہاکی چوک)زرغون روڈ پرپل کی تعمیراتی کام کاشروع کرنا سمجھ سے بالاترہے جب تعلیمی ادارے بند تھےاس وقت متعلقہ حکام غفلت کاشکار تھے اسکول کھلتے ہی انہیں کام یادآگیاجس سے شہری پورا دن سڑکوں پر ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔