سستا آٹا خوردبرد، 5 فلور ملز مالکان کے بیان قلمبند، اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

March 23, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) آٹے کی چور بازاری میں ملوث سابق چیئرمین فوڈ ملتان شیخ مظہر عباس اور سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید سیال کیخلاف 5 فلور ملز کے مالکان نے اینٹی کرپشن ملتان کو بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں، 4 فلورملز مالکان پیش نہ ہوئے جس پر ان کوآئندہ پیشی کے لئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں گزشتہ روز سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان رانا فاروق کے پاس فلور ملوں کے مالکان میں عبد اللہ ۔ ملک کاشف، ایاز ،اسلم سعید قریشی پیش ہوئے جنہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں اینٹی کرپشن نے ان بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات شروع کردی ہے، تحریک انصاف کےبعض رہنماؤں نے سستے آٹے کے کوٹے اپنے نام پر منظور کراوئے لیکن وہ سستے آٹے کے تھیلے عوام میں تقسیم کرنے کےبجائے اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیئے گئے تھے جس سے سرکاری خرانے کو کروڑوں کا نقصان پہچایاگیا۔