• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی  اور قیمتی سامان سے محروم،  پولیس نے  34مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے ایک شخص محمد اسلم سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دولت گیٹ اور ڈی ایچ اےکے علاقے عبداللہ اور عامر سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین لیے تھانہ قطب پور کے علاقے عدنان سے ڈاکو موبائل لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ساجد کا میٹر بجلی شفاعت علی کا ٹریکٹر بستی ملوک کے علاقے سبحانہ شریف کا موبائل سٹی جلالپور کے علاقے طالب کا بکرا آفتاب احمد کا سامان و نقدی صدر جلالپور کے علاقے رشید احمد کی نقدی 19ہزار و موبل آئل نیوملتان کے علاقے حسن رضا کا سامان شاہ رکن عالم کے علاقے طالب حسین، نسیم اختردہلی گیٹ کے علاقے جنید کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
ملتان سے مزید