ملتان(سٹاف رپورٹر) بھٹہ مزدوروں اور ان کے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم ’’سپارک‘‘ کے زیر اہتمام ہاکی گراؤنڈ کلمہ چوک ملتان میں بھٹہ مزدوروں اور نان فارمل سینٹر میں زیر تعلم بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ، لڈو، ریس اور آرمز ریسلنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، فیسٹیول میں بھٹہ مزدوروں نے روایتی رقص جھومر بھی پیش کیا، سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، سی ای او ایجوکیشن ملک صفدر حسین واہگہ،ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروا ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان،ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ڈاکٹر طاہر عباس اور دیگر نے کیا۔