ملتان(سٹاف رپورٹر)نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 5200 گرام آئس برآمد، ملزمان گرفتار، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان ڈویژن وقار اعظم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اوران سے 5200گرام آئس تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، مخدوم رشید پولیس نے ملزم اعجاز سے 30لیٹر شراب ،ملزم اکبر علی سے 200لیٹر شراب اور 80لیٹر لہن، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم جاوید سے 10لیٹر شراب ،صدر پولیس نے ملزم اکرم عرف کالی سے 60لیٹر شراب، ملزم کاشان ناصر سے 12لیٹر شراب، الپہ پولیس نے ملزم محسن سے 180لیٹر شراب اور190لیٹر لہن ،ملزم علی شیر سے 30لیٹر شراب اور 100لیٹر لہن، جلیل آباد پولیس نے ملزم حمزہ حسین سے 10لیٹرشراب، ملزم صدیق سے 20لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم عمران سے 15لیٹر شراب ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم محبوب سے 30لیٹر شراب، ملزم مزمل سے 10لیٹر شراب اور ملزم ندیم سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں عورتوں سمیت 22افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،شاہ رکن عالم پولیس نے نوسرباز شہری سے نقدی لے کر رفوچکر ہونے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ،تھانہ الپہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے خاتون کو زبردستی کیری ڈبہ میں بٹھاکر طلائی بالیاں اترواکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ہسپتال میں داخل ہوکر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے پانچ نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ تھانہ چہلیک پولیس نے جعلی و فرضی سرٹیفیکیٹ جمع کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔