ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں تاجر برادری کا الیکشن کرانے کا اعلان کرنے والے پہلے خود اپنی مارکیٹ سے تو منتخب ہوں، پھر ملتان شہر کے الیکشن کی بات کریں،بعض عناصر ذاتی مفادات کی خاطر تاجر کاز کونقصان پہنچا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیوملتان کے نومنتخب صدر چوہدری الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ، چیئرمین محمد ارسلان ودیگر عہدیداران کو مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا، اس موقع پر خالد محمودقریشی، مرزا نعیم بیگ، جاوید اختر خان، ذیشان ظفر، شیخ الطاف حسین، ڈاکٹر محمد شفیق، محمد سرفراز، حافظ ملک شہزاد اور دیگر موجود تھے، خواجہ سلیمان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے تاجروں اور عام شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات یقینی بنائے۔