ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بی سی جی چوک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر چوہدری بنیامین ساجد نے کہا کہ موجودہ حالات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے خاص طور پر چھوٹا تاجر موجودہ حالات کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے سنگل روڈز اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹپ ہوکر رہ گیا ہے کشادہ روڈ اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اور گاہک دونوں پریشان ہیں۔ کیونکہ جب بھی گاہک دکانوں پر ضرورت کی اشیاء خریدنے کے لیے آتے ہیں تو جتنے کی چیز نہیں ہوتی اس سے زیادہ کا چالان ہوجاتا ہے۔