مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 14ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

March 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں زخمی ں سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے توحید کمرشل کے قریب مبینہ مقابلے میں عبدالجبار ولد صدرالدین کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی محب علی عرف ماموںاور ساتھی پرکاش کو گرفتار کرکے ایک پستول تیس بور ،موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرگئے ،زمان ٹائون پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد زخمی عزیز اور ساتھی کو گرفتار کرکے دو پستول ، 4 چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے،چاکیواڑہ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ کے 2 کارندوں نکاش اور محمد افضل کو گرفتار کر کے ایک پستول 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں، رینجرز اور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاسی گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گروہ کے سرغنہ زیب بولیدی ،عمران علی جمالی اور شہروز بولیدی کو گر فتار کر لیا،علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے لین دین میں ملوث 2 ملزمان برکت علی اور اسماعیل عرف شیناکو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی،حیدری مارکیٹ پولیس نے دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 2 کارند وں محمد زبیر اور عاصم حسین کو گرفتار کرلیا ،پولیس ڈ کے مطابق ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں دکانوں اور مارٹ میں لوٹ مار کا اعتراف کیا ہے۔