مفاد پر ست حکمرانوں نے ملک کی شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، میاں اسلم

March 24, 2023

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ تیئس مارچ1940 کے دن مسلمانان بر صغیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد رکھ کر تحریک پا کستان کو ایک نئی سمت سے متعا رف کرو ایا اور پھر آگ اور خون کے دریا سے گزر کر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ملک حا صل کیا مگرپھر نااہل اورمفاد پر ست حکمرانوں نے اس مملکت کی شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم ایک ایسی ریاست کا حصول چاہتے ہیں جسے اسلام کی عملی تجربہ گاہ بنایا جا سکے۔ مگرافسوس کہ بحیثیت قوم ہم نے اس بنیادی نظریے کو پس پشت ڈال دیا جس کے لئے ہزاروں جانیں قربان کی گئیں تھیں۔ انہوں نے یہ بات جی نائن مر کز کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر چوہدری ساجد اقبال بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہ آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکے قول وفعل میں تضاد نہ ہو۔