متھرا ، شہر میں سرگرم چار رکنی رہزن گروہ گرفتار ، مسروقہ ساما ن برآمد

March 24, 2023

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ متھراپولیس نے سرگرم چاررکنی رہزن گروہ کو گرفتار کر لیااور سربند پولیس نے لاکھوں کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ڈی ایس پی ورسک محمد اسحاق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید مروت نے متھر ا میں سرگرم ڈکیت اور رہزن گروہ کے چار ارکان ذاکر ٗمطیع اللہ ٗبلال اور وقار کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ٗمسروقہ نقدی اور متعدد مسروقہ موبائل فون برآمد کر لئے ملزمان نے شہر میں درجنوں وارداتوں کااعتراف کر لیا ہے ملزمان واردات کے دوران مزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ بھی کرتے تھے ادھر ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم خان نے ڈی ایس پی غفار خان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رکشہ کے ذریعے 25کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم سردار ولد گل حسین کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ملزم نے سمگلنگ میں ملوث دیکر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ۔