گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، 13 افراد کیخلاف مقدمہ

March 24, 2023

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13گرانفروشوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کر دیئے جبکہ تین قصابوں کو جیل منتقل کردیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک محمد عابد وزیر اور ڈائریکٹر یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور سپر وائزر محمد طیب نے چمکنی‘ دلہ زاک روڈ اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکا نوں میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور کوالٹی کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 13افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کرادیئے جبکہ 3 قصابوں کو جیل منتقل کردیا۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش نانبائی اور قصاب شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک نے رمضان المبارک میں گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی طے کر رکھی ہے جس کے تحت ٹیمیں مختلف اوقات کار میں شہر کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کی قیمتوں بارے آگاہی حاصل کرتے ہیں جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قا نون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں