• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای این ٹی کا اجلاس، نجی سکولوںکو درپیش مسائل پر با ت چیت کی گئی

پشاور (اے پی پی) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) پاکستان کی صوبہ خیبرپختونخوا ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صوبائی صدر محمد سلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر سے آئے ہوئے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نجی سکولوں کو درپیش مسائل پرگفتگو کی گئی جبکہ حکومتی پالیسوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ فائنل رانڈ ٹیبل ڈائیلاگ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو حکومتی نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرکے نجی تعلیمی سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے PEN کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے کہا کہ نجی تعلیمی سیکٹر اس وقت ریاست کا نصف سے زائد تعلیمی بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے اور لاکھوں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی شعبے کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے، تعلیم دوست پالیسیاں متعارف کرائی جائیں اور نجی سکولوں کو درپیش مسائل کا فوری اور عملی حل نکالا جائے۔
پشاور سے مزید