• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افرادبازیابی، غیرقانونی حراست کیخلاف درخواستیں ،سی سی پی او پشاور کو نوٹس

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور پولیس کی جانب سے دو بھائیوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سی سی پی او پشاور کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گزشتہ روز لاپتہ افراد کی رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس تھانہ بڈھ بیر کے اہلکاروں نے نویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لیا درخواست گزار کو بغیر وجہ بتائے حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معلومات دی جارہی ہیں۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اسی طرح دوسرے درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود سے دو بھائیوں کو حراست میں لیا گیا اور 15 دن تک دونوں بھائیوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔
پشاور سے مزید