پشاور (لیڈی رپورٹر )پشاور کے اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے گیس کی طویل بندش کے باعث گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ شہری متبادل ذرائع پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق سوئی گیس کی مسلسل عدم فراہمی کے باعث ایل پی جی سلنڈروں اور جلانے کی لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی اور لکڑی خریدنا عام آدمی کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے اور سردیوں کے موسم میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آسکے۔