• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز میں حصہ لینے والی خیبر پختونخوا ٹیک بال ٹیم کا پشاور پہنچنے پر شانداراستقبال

پشاور (خصوصی نامہ نگار) قومی کھیلوں میں شاندار اور تاریخی کارکردگی کے بعد خیبر پختونخوا ٹیک بال ٹیم وطن واپس پشاور پہنچ گئی ، ٹیم کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے حکام، کے پی ٹیک بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور پاکستان میں ٹیک بال کے بانی میاں ابصار علی نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ حکام نے کھلاڑیوں کی لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ قومی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیک بال کو بطور نمائشی کھیل شامل کیا گیا، جہاں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی نیشنل ٹیک بال چیمپئن شپ بھی تھی، جسے انٹرنیشنل ٹیک بال فیڈریشن کے کیلنڈر ایونٹ کا درجہ حاصل ہوا۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے سات مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ساتوں کیٹگریز میں تمام سات گولڈ میڈلز جبکہ دو سلور میڈلز اپنے نام کئے۔خیبر پختونخوا کے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں منعم صدیقی ، جلال الدین ،صفا مروہ، ربیکا شامل ہیں ، جنہوں نے انفرادی ، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ میں میڈلز اپنے نام کئے۔
پشاور سے مزید