پشاور (قیصرخان ،کرائم رپورٹر)پشاور میں 2025کے دوران جائیداد،سابقہ دشمنی، خواتین ودیگر تنازعات کی بناءپر 560سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جبکہ راہزنی وڈکیتی کے 393کیسزجبکہ موٹرسائیکل چوری کرنے کے 342کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پشاور کے مختلف تھانوں میں قتل کے566مقدمات درج کیے گئے جن میں 3831ملزمان کو نامزدکرکے 754کوگرفتارکیا گیا،کاروباری مراکز سمیت مختلف مقامات پرڈکیتی و راہزنی کے393 مقدمات درج کرکے 547ملزمان کوگرفتارکیا گیا، موٹرسائیکل چوری کے342مقدمات درج کر کے 295ملزمان گرفتار اور 186موٹر سائیکلیں برآمدکی گئیں جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کے239 واقعات بھی پیش آئے جن میں 294 ملزمان کوگرفتارکرکے 126موٹرسائیکلیں برآمدکی گئیں۔ پولیس ڈیٹا کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کے202مقدمات میں نامزد 230ملزمان گرفتار جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کے95مقدمات میں 71ملزمان کوگرفتار کر کے41 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کا مزیدکہناہے کہ رواں سال گاڑی چھیننے کے42مقدمات درج کرکے71ملزمان گرفتاراورمختلف گینگز سے چھینی گئیں 29گاڑیاں بھی پولیس نے برآمد کیں۔ گھروں سے چوری کے10مقدمات، 42 ملزمان گرفتاراور2 کروڑ 95لاکھ روپے برآمد ہوئے ،پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈاکووں کے قبضے سے نقدی، سونا اور موبائل فونزبھی بڑی تعداد میں برآمد کیے گئے ہیں۔