• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او مردان کی زیرصدارت ابابیل اسکواڈز کے اہلکاروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد

پشاور (اے پی پی) ڈی پی او مردان مسعود احمد کی زیر صدارت ضلعی پولیس کے ابابیل اسکواڈز کے اہلکاروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان مردان پولیس کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات اور محکمانہ پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی پی او مردان نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید مثر بنایا جائے، عوامی مقامات پر الرٹ ڈیوٹی کو یقینی رکھا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی پی او مردان نے واضح کیا کہ ابابیل اسکواڈز شہریوں کے تحفظ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہیں، لہذا نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ رویہ ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید