پشاور (اے پی پی) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر زمونگ کور گرلز کیمپس پشاور کو گرم کپڑے اور دیگر ضروری اشیا فراہم کر دی گئیں۔ ہفتہ کو اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے چند روز قبل زمونگ کور گرلز کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وہاں مقیم معصوم اور یتیم بچیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ وزیراعلی کے احکامات کی روشنی میں معصوم بچوں کو گرم کپڑے، سویٹر، جوتے، واشنگ مشین، الیکٹرک گیزر، الیکٹرک ہیٹر، سمارٹ ٹی وی اور دیگر ضروری اشیا فراہم کر دی گئیں۔