• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور کا چوتھا کانووکیشن، 364گریجویٹس کو اسناد دی گئیں

پشاور (اے پی پی) حمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ (آر ایم آئی) پشاور کے زیر اہتمام آر ایم آئی ایجوکیشن کا چوتھا کانووکیشن جامعہ پشاور کے کانوکیشن ہال میں منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 364 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ ہفتہ کو منعقدہ تقریب میں طلبہ، ان کے اہل خانہ، فیکلٹی ممبران اور صحت کے شعبے سے وابستہ معزز شخصیات نے شرکت کی۔ کانووکیشن کے دوران رحمان میڈیکل کالج، رحمان کالج آف ڈینٹسٹری، رحمان کالج آف نرسنگ، رحمان کالج آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز اور رحمان کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں 15 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے آغاز میں پرنسپل رحمان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں، مریضوں کی خدمت اور طبی اخلاقیات کی پاسداری کا حلف لیا۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمن، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق، چیئرمین آر ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمان اور سی ای او آر ایم آئی شفیق الرحمن سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید