الیکشن کمیشن نے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے بچالیا، ضیاء عباس

March 24, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ا نتخابات کو ملتوی کر کے اپنےآئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے ملک کو مستقبل میں سیاسی عدم استحکام سے بھی بچایا ہے، الیکشن کمیشن نے ملک کے معاشی، سیاسی اور بڑھنے والی دہشت گردی کے واقعات کو دیکھ کر اچھافیصلہ کیا،پی ٹی آئی اور اس کے رہنما پاکستان کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کر کے گئے اور اب وہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بناکر انہیں کمزور کرناچاہتے ہیں۔