رمضان اسپیشل: ماش کی دال کے دہی بھلے

March 24, 2023

بیسن کے دہی بھلےتویقیناََ سب ہی کو بنانے آتے ہیں لیکن آج ماش کی دال سے بنے ہوئے مذیدار دہی بھلوں کی ریسیپی کے بارے میں بات ہوگی۔

اجزاء:

ایک کپماش کی دال، ہری مرچ کا پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ، ادرک حسب ضرورت، کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، دہی 2 کپ، دہی کا پانی حسب ضرورت، چینی 2 سے 3 کھانے کے چمچ، چاٹ مصالہ حسب ذائقہ، اجوائن ایک چٹکی اور نمک ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:

ماش کی دال 2 سے 3 گھنٹےکے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں لیکن دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیئے اوراس میں تھوڑی سی اجوائین، ہری مرچ کا پیسٹ اور ادرک بھی شامل کرلیں۔

اب تیل گرم کرکے اس میں ہلکے ہاتھ سے بڑے سائز کے بھلے ڈال کر فرائی کرلیں۔

جب یہ گولڈن ہو جائیں تو نکال کر 10 سے 15 منٹ کے لیے پانی میں ڈالیں، پھر دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔

اس کے بعد ماش کی دال سے بنے بھلوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں، انہیں ایک ڈش میں رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں۔

پیازو

رمضان اسپیشل میں دوسری مزیدار ریسیپی ہے ’پیازو‘ کیونکہ پکوڑوں کے بغیر افطار کا مکمل ہونا تو ناممکن ہے۔

اجزاء:

مسور کی دال ایک کپ، پیاز تین عدد، ہری مرچ دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیہ دو کھانے کے چمچ، لہسن کا پیسٹ 1/2 چائے کا چمچ، کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ، کٹا ہوا دھنیہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی 1/2 کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:

رات بھر بھگوئی ہوئی مسور کی دال کا پانی نکال کر اسے بلینڈ کرلیں پھر اس میںہرا دھنیہ،پیاز،ہری مرچ، کٹا ہوا زیرہ،پسی ہوئی لال مرچ،ہلدی، نمک اورلہسن کا پیسٹ ڈال اچھی طرح سے ہاتھ سے مکس کرلیں گے۔

اس کے بعد گرم تیل میں ڈال کر اس پیسٹ سے درمیانے سائز کے پکوڑے بنالیں۔

املی کی چٹنی

رمضان اسپیشل ریسیپیز کی بات ہو اور املی کی چٹنی کا ذکر نہ ہو ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔

اجزاء:

بھیگی ہوئی املی ایک کپ، کٹی ہوئی لال مرچ حسب ضرورت، ادرک پاوڈر حسب ضرورت، کڑی پتہ مٹھی بھر، پودینہ سوکھا ہوا، چینی یا گڑ ایک کپ، زیرہ بھنا ہوا ایک کھانے کا چمچ، چار مغز دو کھانے کے چمچ، تیل دو کھانے کے چمچ، نمک، کالا نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:

تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتہ، اجوائین، بھیگی ہوئی املی، چینی، کٹی ہوئی لال مرچ، نمک، کالا نمک، زیرہ، چار مغز اورادرک پاوڈر ڈال کرکے درمیانی آنچ پر پکالیں اور چٹنی تیار ہے۔

اگر چاہیں تو چٹنی کا ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں تھوڑے سے کیلے بھی شامل کرسکتے ہیں۔