جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس، 63گرفتار ملز موں کی ضمانت

March 25, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کرنے سے متعلق کیس میں سابق رکن اسمبلی امجد خان نیازی سمیت 63گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ۔ جمعہ کو سماعت کے دوران کارکنوں کی جانب سے سردار مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔