درجنوں سماج دشمن گرفتار، 16 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

March 25, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث گروہوں کے متعدد راہ زنوں کو گرفتار کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے31پیشہ ور بھکاری بھی دھر لئے ۔ متعدد سماج دشمنوں سے شراب ، منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سعید گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سعید خان اور یعقوب شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 11 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔ نیو ٹاؤن پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زاہد پتا گینگ کے سرغنہ محمد زاہد عرف پتا اور مزمل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،،ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے 3 لاکھ 59 ہزار روپے، چوری شدہ 5 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا۔تھا نہ سبزی منڈی پولیس نےسابقہ ریکا ر ڈیا فتہ گر وہ کے دو ارکان اختر جمیل اور سعید خا ن کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار گر وہ کے قبضہ سے شہریوں سے اسلحہ کی نو ک پر چھینے گئے قیمتی موبائل فون سمیت نقدی،مو ٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،تھانہ نو ن پولیس ٹیم نے رہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث مطلوب افغا نی گروہ کے تین ارکان شفیع اللہ، ضیا ءالر حمن اور عادل کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا گیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان وقا ص احمد اور عاقب محمود سے مسروقہ نقدی12لا کھ روپے برآمد کر لی گئی، 24گھنٹوں کے دوران وفاقی دارلحکومت سے 15 اشتہا ریوں سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔