قصائیوں نے از خود نرخ بڑھا لیے، گوشت 800 سے 950 روپے فی کلو کر دیا

March 25, 2023

پشاور(نما ئندہ جنگ)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں گوشت کا فی کلو نرخ 800 روپے ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے نیا نرخ نہ دینے کے بعد قصائیوں نے چھریاں تیز کر لیں ہیں اور ازخود نئے نرخ مقرر کر دیئے ہےپشاور میں ہدی والا گوشت 800 جبکہ بغیر ہدی کے گوشت فی کلو 950 روپے میں فروخت کیا جارہاہے مذکورہ نرخوں پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ادھر قیمہ کے نرخ میں بھی اضافہ کیا گیا فی کلو قیمہ 900 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ سال القریش ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد بھینس کا گوشت 600 جبکہ بچھڑے کا گوشت 650 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی تھی تاہم پورا سال گوشت 750 روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ گذشتہ روز سے گوشت کا نرخ از خود بڑھا کر فی کلو 800 روپے کر دیا گیا ہے قصائیوں کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جانوروں کی سپلائی میں کمی آئی ہے دوسری جانب مرغی کی قیمت میں اضافے کے باعث گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ڈیمانڈ بڑھ گئی پنجاب سے جانوروں کی ترسیل بھی کم ہو گئی ۔